ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امرتسر میں ریلوے ٹریک پر بوری میں ملا ایک درجن بم

امرتسر میں ریلوے ٹریک پر بوری میں ملا ایک درجن بم

Sun, 09 Oct 2016 12:10:13    S.O. News Service

چنڈی گڑھ،8 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )پنجاب کے امرتسر میں ہفتہ کو اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک شخص نے چھیہرٹا علاقے میں ریلوے ٹریک پر ایک درجن بم دیکھے،بم ایک بوری میں رکھے گئے تھے۔اطلاع ملتے ہی چھیہرٹا جی آر پی تھانہ انچارج دوندر سنگھ پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔انہوں نے ریلوے حکام کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔ریلوے نے اس ٹریک سے نکلنے والی تمام گاڑیوں کو کچھ وقت کے لئے امرتسر اور دیگر اسٹیشنوں پر روک دیا اور بم ڈسپوزل اسکوائڈ ٹیم کو جائے حادثہ پر بلایا گیا۔دوندر سنگھ کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ بوری میں کل 11بم تھے،جن میں سے زیادہ تر جنگ زدہ اور خستہ حالت میں تھے۔انہوں نے بتایا کہ بم ڈسپوزل اسکوائڈ نے بموں کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔اس معاملے میں فوج کے حکام سے بھی بات چیت کی جائے گی۔چھیہرٹا میں بم ملنے کے واقعہ کے بعد پولیس نے ریلوے ٹریک اور ریلوے اسٹیشن پر سرچ آپریشن چلایا اور پورے علاقے کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔


Share: